2 جنوری 2018 - 11:54
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے نئے عیسوی سال کے پہلے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا یہ تبادلہ سفارتی ذرائع سے انجام پایا۔یہ اقدام جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے اس سمجھوتے کے تحت ہرسال عمل میں آتا ہے کہ جس پر دونوں ملکوں نے دستخط کئے ہیں۔اس سمجھوتے پر اکتیس دسمبر سنہ انیس سو اٹھاسی میں دستخط کئے گئے تھے جس پر مسلسل عمل کیا جاتا رہا ہے اور ہر سال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

.......

/169